اسلام آباد: سال 2026 کی پہلی ملک گیر قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔
نیشنل ای او سی کے مطابق 2 تا 8 فروری، قوم کے مستقبل کو عمر بھر کی معذوری سے محفوظ بنانے کا قومی مشن ہے، 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز ملک بھر میں آپ کے دروازے پر دستک دیں گے، اپنے دروازے کھولیں، پولیو ورکرز کا خیرمقدم کریں اور اپنے بچوں کو محفوظ بنائیں۔
اس مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کے صحت مند مستقبل کو یقینی بنایا جائے گا، گزشتہ برسوں میں پاکستان نے پولیو کے خلاف اس جنگ میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔
تاہم، پولیو کا خطرہ بدستور ہمارے آس پاس موجود ہے لیکن اس سے بچاؤ ممکن ہے، پولیو سے بچاؤ کے لیے 5 سال تک کے ہر بچے کو اس مہم کے دوران پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں۔
















