اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے درمیان ملاقات جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی ملاقات ہوئی جس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوران ملاقات وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے دہشتگردی سے متعلق تحفظات پر وزیراعظم کو آگاہ کیا جبکہ تیراہ میں آپریشن اور مقامی لوگوں کی نکل مکانی پر بھی بات چیت ہوئی۔
اس کے علاوہ ملاقات میں وفاق کے ذمے واجبات کی ادائیگی سے متعلق بات بھی چیت کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ، وفاقی وزیر امیر مقام اور وزیراعلیٰ کے مشیر مزمل اسلم بھی شریک تھے۔


















