بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے حملہ آور دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز تاحال جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات تعاقبی آپریشنز کے دوران مزید 22 دہشتگرد ہلاک کیے گئے جبکہ گزشتہ تین روز کے دوران کیے جانے والے آپریشنز میں کم از کم 177 دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بشمول انٹیلی جنس ایجنسیز اور پولیس مختلف علاقوں میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف گھیرا مزید سخت کر رہی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو مزید نقصان پہنچنے اور ہلاکتوں کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
تاہم، سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور ممکنہ خطرات کا فوری جواب دینے کے لیے مؤثر کارروائیاں جاری رکھنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

















