سعودی سیکریٹری جنرل کی قیادت میں 43 اسلامی ممالک کی انسدادِ دہشتگردی کوایلیشن، دہشتگردی کے خلاف مشترکہ اقدامات اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کے مقصد سے 2 تا 8 فروری پاکستان کا تاریخی دورہ کر رہی ہے۔
اسلامک ملٹری کاؤنٹر ٹیررازم کوالیشن (آئی ایم سے ٹی سی) کا 17 رکنی وفد انسداد دہشت گردی کیلئے ایک خصوصی تربیتی پروگرام کا افتتاح کرے گا، جس کے ذریعے انسدادِ دہشتگردی کیلئے جدید ترین حکمت عملی پر عمل درآمد کیا جاسکے گا۔
سعودی وفد کا دورہ پاکستان اور اسلامی دنیا کے درمیان دہشت گردی کے خلاف مضبوط اتحاد کی علامت ہے۔
اسلامی دنیا کی نظریں پیشہ ورانہ فوجی تعاون اور انسدادِ دہشتگردی کے مضبوط اتحاد کیلئے پاکستان کی طرف مرکوز ہیں۔


















