Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

راؤ عبدالکریم نے آئی جی پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور امن و امان قائم رکھنا اولین ترجیح ہے، راؤ عبدالکریم

لاہور: راؤ عبدالکریم نے پنجاب پولیس کے نئے انسپکٹر جنرل کے طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

چارج سنبھالنے کے بعد آئی جی پنجاب کی زیر صدارت سینئر افسران کا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، اے آئی جیز اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں پولیس فورس کی کارکردگی، عوام کی خدمت، امن و امان کی صورتحال اور فورس کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔

آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے اجلاس میں کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور امن و امان قائم رکھنا ان کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے پولیس فورس اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت بھی دی۔

اجلاس میں مختلف اضلاع میں امن و امان کے لیے ترجیحی حکمت عملی اور پولیس کی موثر کارکردگی کو یقینی بنانے کے طریقہ کار پر بھی بات کی گئی۔

آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ عوامی خدمت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے۔

متعلقہ خبریں