Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کی ملاقات طے

اس ملاقات سے قبل وزیراعظم صدر مملکت آصف زرداری سے بھی ملاقات کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی کے درمیان ملاقات طے پا گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم قومی اسمبلی کے جاری سیشن کے دوران اپوزیشن لیڈر کے چیمبر جائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس ملاقات سے قبل وزیراعظم صدر مملکت آصف زرداری سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم اور صدر مملکت کی ملاقات دراصل دو روز قبل طے تھی، لیکن صدر مملکت کے کراچی دورے کے باعث یہ ممکن نہیں ہو سکی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا شبِ برات پر پیغام، اصلاح نفس اور قومی یکجہتی کی تلقین

ذرائع کے مطابق ملاقات کے عمل میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے رابطہ کاری کی ذمہ داری نبھائی۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کے حوالے سے ضروری رابطے کیے گئے تاکہ اجلاس کا شیڈول باآسانی طے ہو سکے۔

متعلقہ خبریں