چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی صورتحال اور بلوچستان میں جاری آپریشنز پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بریفنگ میں دہشت گردوں کے حالیہ منصوبے، بھارتی سرپرستی میں حملوں اور فورسز کی فوری کارروائیوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا، جنہوں نے منصوبوں کو ناکام بنا کر امن و امان قائم رکھا۔
فیلڈ مارشل نے دہشت گردی اور تشدد کے کسی بھی اقدام کو جائز قرار نہ دینے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ قانون کے مطابق ہر دہشت گرد اور اس کے سہولت کار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت، قربانی اور بہادری کو سراہا، جنہوں نے ملک دشمن سازشوں کو ناکام بنایا اور عوام، تنصیبات اور ریاستی رٹ کے تحفظ کو یقینی بنایا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل نے وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ بھی کیا اور زخمی اہلکاروں سے ملاقات کے دوران ان کے بلند حوصلے اور استقامت کو خراج تحسین پیش کیا۔ کوئٹہ آمد پر کمانڈر کوئٹہ کور نے فیلڈ مارشل کا باوقار استقبال کیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے مطابق بلوچستان میں امن، ترقی اور سیکیورٹی کے لیے فورسز کی قربانیاں قابلِ ستائش ہیں اور دہشت گردی کے خلاف ملک بھر میں جاری جنگ میں
















