سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف مختلف علاقوں میں آپریشنز جاری ہیں، جن کے دوران مجموعی طور پر 24 خارجی دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع اورکزئی میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 خوارج مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دیگر کارروائیوں میں بھی مزید 10 خارجی دہشتگرد ہلاک کیے گئے، جس کے بعد مجموعی تعداد 24 ہوگئی۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں خوارج کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے تاکہ علاقے کو مکمل طور پر دہشتگردوں سے پاک کیا جاسکے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں “عزمِ استحکام” وژن کے تحت جاری رہیں گی اور سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا۔


















