Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان؛ آپریشن ردّالفتنہ کے نمایاں ثمرات، علاقے کے بدنام دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیے

میراک خان چکرانی نے 25 ساتھیوں سمیت ریاست کے سامنے سرینڈر کر کے ہتھیار ڈال دیے۔

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن ردّالفتنہ کے نمایاں ثمرات، علاقے کے بدنام دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیے۔

بلوچستان میں قیامِ امن کے لیے سیکیورٹی فورسز اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے بھائی میر آفتاب بگٹی کی کوششیں کامیاب ہونے لگیں، بلوچستان میں دہشتگردی، لوٹ مار اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے گروہ کا ریاستِ پاکستان کے سامنے سرنڈرکردیا۔

میراک خان چکرانی نے 25 ساتھیوں سمیت ریاست کے سامنے سرینڈر کر کے ہتھیار ڈال دیے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان؛ فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی سے متاثرہ خاندانوں کی پاک فوج کی فوری امداد

سرنڈر کرنے والا گروہ ماضی میں ڈکیتی اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث رہا، سرینڈر کرنے والے عناصر نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی جمع کرایا، جبکہ میراک خان چکرانی کا شدت پسند عناصر کے خلاف چکرانی امن فورس میں شمولیت کا بھی اعلان کردیا۔

آپریشن ردّالفتنہ کی بہترین حکمت عملی سے بلوچستان کے دیگر شدت پسند اور جرائم پیشہ عناصر بھی جلد ریاست کے سامنے سرنگوں ہوں گے۔