Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

فی تولہ سونا 21 ہزار 400 روپے سستا

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث خریداروں میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 21 ہزار 400 روپے سستا ہونے کے بعد 5 لاکھ 7 ہزار 762 روپے پر آ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 18 ہزار 347 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 324 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی، جہاں سونا 214 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 850 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔

ادھر چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ چاندی 1 ہزار 430 روپے سستی ہونے کے بعد 7 ہزار 825 روپے پر آگئی ہے۔

 

متعلقہ خبریں