Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین ایچ ای سی مقرر، وزیراعظم کی منظوری سے دو سالہ تقرری

تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے اور وہ ملک کے ممتاز ماہرِ تعلیم سمجھے جاتے ہیں

ڈاکٹر نیاز اختر کو ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کا چیئرمین تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان کی تقرری کی منظوری وزیراعظم کی جانب سے دی گئی ہے۔ ڈاکٹر نیاز اختر کو دو سال کی مدت کے لیے چیئرمین ایچ ای سی مقرر کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر نیاز اختر کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے اور وہ ملک کے ممتاز ماہرِ تعلیم سمجھے جاتے ہیں۔ وہ اس سے قبل قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ڈاکٹر نیاز اختر پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی رہ چکے ہیں، جہاں انہوں نے تعلیمی و انتظامی امور میں اہم اصلاحات متعارف کروائیں۔

تعلیمی حلقوں کی جانب سے ان کی تقرری کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں مزید بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔