Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مریم نواز نے پنجاب میں بسنت کی تمام تقریبات منسوخ کردیں

یہ ضروری ہے کہ قوم شدت پسند خطرات اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف متحد ہو، مریم نواز

لاہور: اسلام آباد میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کی تمام تقریبات کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔

مریم نواز نے سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں کہا ’’اسلام آباد میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد بسنت سے متعلق تمام طے شدہ سرگرمیاں منسوخ کردی گئی ہیں‘‘۔

 

مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ لبرٹی اسکوائر میں ہونے والا میگا بسنت شو بھی منسوخ کیا جارہا ہے، یہ ضروری ہے کہ قوم شدت پسند خطرات اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف متحد ہو۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ کسی پر نرمی نہ برتی جائے اور ملک کے دفاع کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہو، پاکستان زندہ باد۔