امریکہ نے وفاقی دارالحکومت میں مسجد پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کے لیے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
قائم مقام امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ امریکہ شہریوں اور عبادت گاہوں کے خلاف ہر قسم کی دہشت گردی اور تشدد کو ناقابل قبول سمجھتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستانی عوام بے خوف ہو کر اپنے عقیدے کے مطابق عبادت کرنے کے حق دار ہیں۔
نیٹلی بیکر نے مزید کہا کہ امریکہ پاکستان کی امن و سلامتی کے فروغ کی کوششوں کی مکمل حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور استحکام کے لیے اپنی شراکت داری پر قائم ہے، اور اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

















