Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انڈس اےآئی ویک ایونٹ ملک کے ٹیکنالوجیکل منظرنامے کو بدل دے گا، وزیراعظم

پاکستان مشترکہ راہ پرعزم اورجوش کے ساتھ قدم بڑھارہا ہے

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انڈس اےآئی ویک ایونٹ ملک کے ٹیکنالوجیکل  منظرنامے کو بدل دے گا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے انڈس اے آئی ویک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈس اے آئی ویک ایونٹ ملک کے ٹیکنالوجیکل منظرنامے کوبدل دے گا، ایونٹ عالمی سطح پر پاکستان کو ایک مضبوط پارٹنر کے طور پر سامنے لائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں تعلیم، صحت، محصولات، نوجوانوں کی ترقی کے لیے کئی اہم منصوبے شروع کیے، بطور وزیراعلیٰ پنجاب صوبے میں آئی ٹی کے شعبے پر خصوصی توجہ دی، اقدامات میں ہونہار طلبا کو لیپ ٹاپ کی فراہمی اورای لائبریریز کا قیام شامل ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مشترکہ راہ پرعزم اورجوش کے ساتھ قدم بڑھارہا ہے، لاہور میں پہلاسیف سٹی منصوبہ، پہلی آئی ٹی یونیورسٹی اسی دور میں قائم کی گئی، زمین کے ریکارڈ کی شفافیت کویقینی بنایا گیا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ای اشٹام پیپرز کا اجرا کر کے آمدن میں اضافہ کیا، پاکستان کی 24 کروڑ آبادی میں 60 فیصد نوجوان ہیں، لینڈ ریکارڈ میں اصلاحات سے کرپشن کاخاتمہ ممکن ہوا، منصوبے کے ذریعے ریونیو افسران کی بدعنوانی کو ختم کیا گیا۔

متعلقہ خبریں