Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان ایئر فورس کی ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شرکت

ورلڈ ڈیفنس شو عالمی سطح پر دفاع اور سیکیورٹی کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے

پاکستان ایئر فورس کا دستہ سعودی عرب میں منعقدہ ورلڈ ڈیفنس شو 2026 میں شرکت کر رہا ہے، جس میں جدید ترین JF-17 تھنڈر بلاک-III ملٹی رول فائٹر جیٹ اور سپر مشاق بیسک ٹرینر طیارہ نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ورلڈ ڈیفنس شو عالمی سطح پر دفاع اور سیکیورٹی کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے، جہاں پی اے ایف کی شرکت پاکستان کو ایرو اسپیس جدت، آپریشنل مہارت اور قابلِ اعتماد دفاعی حل فراہم کرنے والے ملک کے طور پر اجاگر کرتی ہے۔

JF-17 بلاکIII جدید ایویونکس، AESA ریڈار، بہتر الیکٹرانک وارفیئر سسٹم اور بی وی آر صلاحیتوں سے لیس 4.5 جنریشن فائٹر جیٹ ہے، جو جدید فضائی افواج کی ضروریات پوری کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کثیرالقومی مشق اسپیئرز آف وکٹری 2026؛ پاک فضائیہ کا دستہ سعودی عرب پہنچ گیا

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سپر مشاق طیارہ اپنی کم لاگت، آسان دیکھ بھال اور قابلِ اعتماد کارکردگی کے باعث دنیا بھر میں بنیادی فلائنگ ٹریننگ کا ایک کامیاب پلیٹ فارم تسلیم کیا جاتا ہے اور متعدد دوست ممالک اس کو استعمال کر رہے ہیں۔

پی اے ایف کی اس نمائش میں شرکت دفاعی تعاون کے فروغ، دفاعی برآمدات اور دوست ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کی عکاس ہے۔ نمائش کے دوران عالمی وفود، دفاعی حکام اور عسکری صنعت کے نمائندوں کو تعاون، تربیت اور ٹیکنالوجی کے تبادلے کے مواقع میسر آئیں گے۔

متعلقہ خبریں