Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سانحہ گل پلازہ : جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں انکوائری کمیشن قائم

انکوائری کمیشن آگ بجھانے کے انتظامات اور فائر سیفٹی آڈٹ کی ممکنہ کوتاہیوں کا بھی تعین کرے گا

گل پلازہ آتشزدگی کے سانحے کی تحقیقات کے لیے ہائی کورٹ کے جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں انکوائری کمیشن قائم کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن 8 ہفتوں کے اندر اپنی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرے گا، انکوائری کمیشن گل پلازہ کی تعمیراتی منظوری، لیز کی قانونی حیثیت، بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی اور ایمرجنسی انخلا میں رکاوٹوں کا تفصیلی جائزہ لے گا۔

مزید پڑھیں: سانحہ گل پلازہ، 34 سال پرانی غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی، مگر حکومت بے حس رہی

انکوائری کمیشن آگ بجھانے کے انتظامات اور فائر سیفٹی آڈٹ کی ممکنہ کوتاہیوں کا بھی تعین کرے گا۔

وزیر داخلہ سندھ نے ہدایت کی ہے کہ غفلت کے مرتکب سرکاری افسران اور بلڈنگ مینجمنٹ کے خلاف ذمہ داری واضح طور پر عائد کی جائے۔ کمیشن کے لیے کمشنر کراچی کو تمام سیکرٹریٹ سپورٹ فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ سندھ نے واضح کیا ہے کہ حکومت سندھ متاثرین کی داد رسی میں کسی قسم کی تاخیر نہیں کرے گی اور سخت اقدامات اور مؤثر تحقیقات کے ذریعے سانحے کے حقائق منظر عام پر لائے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں