Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک افغان سرحد کی بندش، پاکستانی مؤقف کی عالمی تائید

افغان طالبان رجیم کی ہٹ دھرمی اورنااہلی نے افغانستان کو شدید داخلی اور خارجی بحران میں دھکیل دیا ہے۔

 عالمی جریدہ نے پاکستان کے افغان سرحدی بندش کے فیصلے کو سیکیورٹی کے نقطہ نظر سے بہترین حکمت عملی اور جائز اقدام قرار دے دیا۔

عالمی جریدہ یوریشیا ریویو کے مطابق پاکستان کیلئے افغانستان کے ساتھ سرحدی انتظام محض کسٹمزیاتجارت کامعاملہ نہیں بلکہ بقاوسلامتی کا مسئلہ ہے

امریکی جریدہ نے کہا کہ افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں اضافہ ہواجس میں سکیورٹی اہلکاراورعام شہری شہید ہوئے، پاکستان کی جانب سےافغان سرحدی راستوں کا بند کرنا اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے ایک بہترین فیصلہ ہے، پاکستان کا مؤقف ہے کہ کابل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانےمیں رکاوٹ صرف دہشتگردی ہے۔

عالمی ماہرین کے مطابق افغان طالبان کو یہ واضح فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ دہشتگرد عناصر کو پناہ دیتے رہیں گے یا خطے کے ممالک کے ساتھ مل کر امن اور ترقی کے مشترکہ سفر کا حصہ بنیں گے۔

افغان سرزمین سے ہونے والی دراندازی اور دہشتگردی کی سرگرمیوں نے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ ایران اور تاجکستان کی سلامتی اور استحکام کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔

متعلقہ خبریں