حکومت نے پیپلزپارٹی کو قانون سازی سے متعلق اعتماد میں لینا شروع کردیاہے اور اس حوالے پی پی کے ساتھ ایک نشست رکھی گئی، جس میں پی پی نے دو بلوں پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے ورچوئل ایسٹس اور نیب ترمیمی بل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے دونوں قوانین پر مزید وقت مانگ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت نے اہم قانون سازی کی منظوری دیدی، دانش اسکولز اتھارٹی بل واپس بھجوا دیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ کہ ورچوئل ایسٹس آرڈینینس دو مارچ کو ختم ہو جائے گا، جبکہ حکومت نے اس معاملے پرارڈینینس پیش کر رکھا ہے اور پارلیمنٹ سے دو بار توسیع بھی لی جا چکی یہی وجہ ہے کہ حکومت اس بل کو دو مارچ سے قبل پارلیمنٹ سے منظور کرانا چاہتی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت چیئرمین ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کو بچانے کے لیے جلدی میں ہے۔ اس کے علاوہ پی پی اور حکومت کے درمیان الیکشنز ایکٹ میں ترمیم پر بھی مشاورت جاری ہے۔


















