اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے طویل عرصے سے خدمات انجام دینے والے ایڈیشنل اٹارنی جنرلز کے لیے خصوصی الاؤنس کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سفارش پر ایڈیشنل، ڈپٹی اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرلز کی سروس شرائط میں ترمیم منظور کرلی گئی ہے۔
دس سال سے زائد عرصہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل رہنے والوں کو بطور ایڈیشنل اٹارنی جنرل خصوصی الاؤنس ملے گا، ترمیم کا مقصد لاء افسران کی طویل خدمات کا اعتراف اور مالی سہولت فراہم کرنا ہے۔
منظور شدہ سمری کے مطابق ترمیم کا اطلاق فوری طور پر کیا جائے گا۔

















