پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، نشان امتیاز(ملٹری) کی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اپنی رہائش گاہ پر گرنے کی وجہ سے چوٹ آئی، وہ اس وقت CMH میں زیر علاج ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ گھر میں گرنے کے باعث زخمی ہو گئے۔
ذرائع اہلخانہ کے مطابق واقعہ اچانک پیش آیا جس کے بعد انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا مکمل طبی معائنہ کر رہی ہے جبکہ ضروری ٹیسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔
اہلخانہ کے مطابق جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کی حالت تسلی بخش ہے تاہم احتیاطی تدابیر کے تحت انہیں زیر نگرانی رکھا گیا ہے۔


















