لاہور: سینئر سیاستدان اور سابق ایم پی اے سید زعیم حسین قادری انتقال کر گئے ہیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق عوام پاکستان پارٹی کے سینئر رہنما زعیم قادری کو ہارٹ اٹیک ہوا تھا، جس کے بعد انکو ڈیفنس کے نجی اسپتال میں داخل کروا گیا تھا۔
زعیم قادری مسلم لیگ ن پنجاب کے ترجمان بھی رہ چکے ہیں، مرحوم کی نماز جنازہ آج بعداز نماز مغرب ادا کی جائے گی۔
سابق صوبائی وزیر زعیم حسین قادری کے انتقال پر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔


















