کراچی: ادیب احمد کو کے الیکٹرک کا نیا قائم مقام سی ای او مقرر کردیا گیا ہے۔
بورڈ نے ادیب احمد کو نئے سی او تک قائم مقام مقرر کردیا ہے جب کہ وہ کئی برسوں سے کے الیکٹرک میں بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
نئے قائم مقام سی ای او کی شہرت اور ساکھ مثبت سمجھی جاتی ہے۔ ادیب احمد کراچی سے تعلق رکھنے کے باعث شہر اور اس کے مسائل کو قریب سے جانتے ہیں۔
ادیب احمد کی تقرری کو شہری حلقوں میں ایک دانشمندانہ فیصلہ قرار دیا جارہا ہے۔
وہ نہ صرف کارپوریٹ گورننس کا تجربہ رکھتے ہیں بلکہ گزشتہ کئی برسوں سے کے ای بورڈ کا حصہ رہ کر ادارے کے معاملات سے بھی بخوبی واقف ہیں۔
















