Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلوچستان میں 5.6 شدت کا زلزلہ، کوئٹہ اور سرحدی علاقے بھی لرز اٹھے

مرکز سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقے شہداد کوٹ میں تھا

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 5.6  ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی تقریباً 13 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز سندھ بلوچستان کے سرحدی علاقے شہداد کوٹ میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ کے علاوہ سبی، ڈیرہ مراد جمالی، ڈیرہ اللہ یار اور ان کے مضافات میں بھی محسوس کیے گئے، جس سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، خاص طور پر کمزور ڈھانچے والے علاقوں میں رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی تاکید کی گئی ہے۔

ابتدائی رپورٹس کے مطابق زخمیوں یا جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم مقامی انتظامیہ نے الرٹ جاری کر کے عوام سے متحرک رہنے کی درخواست کی ہے۔

متعلقہ خبریں