ایس آئی ایف سی کی مؤثر رہنمائی میں پاکستان عالمی سائنسی و صنعتی شراکت داریوں کو وسعت دے کر صنعتی جدیدکاری کو نئی رفتار دے رہا ہے۔
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سائنسی و تکنیکی تعاون کے فروغ کیلئے اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ترک وفد نے وفاقی سیکریٹری وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی شاہد اقبال بلوچ سے دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں ممالک کے مابین مشترکہ تحقیقاتی پروگرامز کے تحت اب تک 33 منصوبوں پر عملی پیش رفت جاری ہے، ان منصوبوں میں توانائی، بایوٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، آئی او ٹی اور الیکٹرک وہیکلز جیسے جدید شعبے شامل ہیں۔
پاکستان۔ترکیہ ٹیکنالوجی اشتراک سے صنعتی ترقی، مہارت سازی اور جدت کو مزید فروغ ملے گا، ایس آئی ایف سی کے وژن کے تحت عالمی سائنسی شراکت داریاں پاکستان کی صنعتی و ٹیکنالوجی ترقی کو نئی جہت دے رہا ہے۔

















