پاکستان میں فلکیات کے شوقین افراد آج ہونے والا سورج گرہن براہِ راست نہیں دیکھ سکیں گے کیونکہ یہ خطے میں قابلِ مشاہدہ نہیں ہوگا۔
ماہرینِ فلکیات کے مطابق یہ ایک اینولر (حلقہ نما) سورج گرہن ہوگا جس میں چاند سورج کے عین وسطی حصے کو ڈھانپ لیتا ہے جبکہ سورج کا بیرونی حصہ روشن دائرے کی صورت نظر آتا ہے۔
مزید پڑھیں: رواں سال کا پہلا سورج گرہن کب ہو گا، کہاں دکھائی دے گا؟
اس خوبصورت منظر کو عام طور پر “رِنگ آف فائر” کہا جاتا ہے۔
فلکیاتی حساب کے مطابق پاکستانی وقت کے مطابق گرہن کا آغاز دوپہر 12 بج کر ایک منٹ پر ہوگا، تاہم ملک میں اس کا مشاہدہ ممکن نہیں ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے فلکیاتی مظاہر کے دوران آنکھوں کی حفاظت انتہائی ضروری ہے اور گرہن کو صرف محفوظ فلٹر یا خصوصی عینک کے ذریعے ہی دیکھا جانا چاہیے۔


















