ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے نمونہ فارم سے متعلق سرکلر جاری کر دیا ہے جس کے مطابق وفاقی آئینی عدالت میں دائر ہر درخواست، اپیل یا دیگر کارروائی کے ساتھ مقررہ نمونہ فارم لازمی قرار دیا گیا ہے۔
جاری کردہ سرکلر میں بتایا گیا کہ مقررہ نمونہ فارم ایڈووکیٹ آن ریکارڈ، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ یا ذاتی حیثیت میں پیش ہونے والے درخواست گزار کے دستخط سے مکمل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹینڈر اشتہار میں غیر ظاہر شرائط کی بنیاد پر لاگت سے اضافی رقم مانگنا غیر قانونی قرار
سرکلر کے مطابق نمونہ فارم عدالتی دستاویزات کا لازمی حصہ ہوگا اور جانچ پڑتال، درجہ بندی اور بینچ کی تشکیل کے لیے استعمال ہوگا، جبکہ یہ نمونہ فارم وفاقی آئینی عدالت کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہوگا۔

















