Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج؛ رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا

پشاور: رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج پشاور میں منعقد ہوگا جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس آج شام ساڑھے 5 بجے وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر سے چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں رمضان المبارک کے آغاز کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان کریں گے۔

ترجمان سپارکو کے مطابق پہلا روزہ کل ہونے کا امکان ہے، نئے چاند کی پیدائش منگل کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 1 منٹ پر ہوچکی ہے۔

ترجمان کے مطابق آج غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی، جس کے باعث چاند کے آنکھ سے نظر آنے کے امکانات موجود ہیں۔

رمضان المبارک کے چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اجلاس کے بعد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت کویت، قطر اور یمن میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے اور آج پہلا روزہ ہے۔