پاکستان کی جانب سے بھارت کیلئے فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش کا نیا نوٹم جاری کردیا ہے، جس کے تحت پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کردی ہے۔
نئے نوٹم کے مطابق بھارت کے تمام ملٹری و سول رجسٹرڈ طیاروں کے لیے فضائی حدود 23 مارچ تک بند رہے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود 23 اپریل 2025 سے بند کر رکھی ہے۔



















