Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد

علاقے میں خارجی عناصر کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ضلع  لکی مروت میں آپریشن کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، جہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ علاقے میں خارجی عناصر کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دہشت گرد کو فرار ہونے سے روکا جا سکے اور علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔