Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم شہباز شریف سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی اہم ملاقات

مارکو روبیو نے کریٹیکل منرلز منسٹریل کانفرنس میں پاکستان کی شرکت کا خیر مقدم کیا

واشنگٹن: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی ملاقات ہوئی جس میں اہم معدنیات اور توانائی کے شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کمپنیوں کے لیے دستیاب مواقع پر بھی بات چیت کی گئی۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کریٹیکل منرلز منسٹریل کانفرنس میں پاکستان کی شرکت کا خیر مقدم کیا اور صدر ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت پر پاکستان سے اظہار تشکر کیا۔

دوران ملاقات مارکو روبیو نے غزہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں بانی رکن کے طور پر شرکت پر پاکستان کا شکریہ ادا بھی کیا۔

آخر میں امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔