رمضان کے مہینے میں کراچی کے مختلف علاقوں میں سحر وافطار میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
عزیز آباد بھنگوریا بلاک 8 میں دو دن سے گیس مکمل غائب ہے، شہریوں نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے رمضان میں 19 گھنٹے گیس فراہمی کا دعویٰ کیا تھا۔
گیس کی عدم فراہمی کی شکایات جن علاقوں سے موصول ہوئی ان میں لیاری، بھنگوریا گوٹھ ملیر، شاہ فیصل کالونی، لائنز ایریا اور جمشید کوارٹرز سمیت متعدد علاقے شامل ہیں۔
دوسری جانب سوئی گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ گیس 19 گھنٹے فراہم کی جارہی ہے، شہریوں نے گیس حاصل کرنے کے لیے کمپریسر لگائے ہوئے ہیں جو قانونا جرم ہے۔



















