وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمعیل خان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے چار دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک فوج عزم استحکام کے ویژن کے تحت دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں اور ملک کے امن کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت اور سیکیورٹی ادارے ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے حصول تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔


















