بانی پی ٹی آئی کو فالو اَپ چیک اپ اور آنکھ میں اینٹی وی جی ایف انجیکشن کی دوسری خوراک کے لیے پمز اسپتال لایا گیا۔
پمز حکام کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی طبیعت اینٹی وی جی ایف انجیکشن سے قبل، دوران اور بعد میں مستحکم رہی اور ضروری ہدایات کے ساتھ انہیں واپس اڈیالہ منتقل کر دیا گیا۔
74 سالہ بانی کو 24 فروری 2026 کو آنکھوں کے فالو اَپ علاج یعنی اینٹی وی ای جی ایف (Anti-VEGF) کی دوسری خوراک بطور انٹرا وٹریئل انجکشن لگوانے کے لیے پمز (PIMS) لایا گیا۔
طریقۂ کار سے قبل انہیں ماہر ڈاکٹروں کے بورڈ نے معائنہ کیا، جس میں کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ اور کنسلٹنٹ فزیشن شامل تھے، اس دوران بانی کی ایکو کارڈیوگرافی اور ای سی جی بھی کی گئی جوکہ نارمل تھی اور وہ طبی طور پر ان کی حالت مستحکم تھی۔
پمز اسپتال کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آپریشن تھیٹر میں معیاری مانیٹرنگ، احتیاطی تدابیر اور طے شدہ پروٹوکول کے تحت، کنسلٹنٹ آپتھالمولوجسٹ اور کنسلٹنٹ ویٹریو ریٹینل سرجن (پمز اور الشفا آئی ہسپتال) کی زیرِ نگرانی خردبین (مائیکروسکوپی) کی مدد سے اینٹی وی ای جی ایف کا دوسرا انٹرا وٹریئل انجکشن لگایا گیا۔ یہ عمل ڈے کیئر سرجری کے طور پر انجام دیا گیا۔
قیام کے دوران وہ طریقۂ کار سے پہلے، دورانِ عمل اور بعد میں بھی ان کی طبیعت ٹھیک رہی، بعد ازاں انہیں دیکھ بھال کی ہدایات، فالو اَپ مشورہ اور متعلقہ دستاویزات کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔



















