Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈیفنس حادثے میں فوڈ رائیڈر کی ہلاکت، حاظم بھنگوار کا اظہار لاتعلقی

حاظم بھنگوار نے حادثے کے زمہ داران سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا کوئی بھانجا نہیں ہے

 گزشتہ شب ڈیفنس میں فوڈ رائیڈر کے ٹریفک حادثے میں جاںبحق ہونے اور اسے  حاظم بھنگوار کی فیملی سے جوڑنے سے متعلق اسسٹنٹ کمشنر حاظم بھنگوار کا وڈیو بیان سامنے آگیا۔

اپنے ویڈیو بیان میں حاظم بھنگوار نے حادثے کے ذمہ داران سے لا تعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا کوئی بھانجا نہیں ہے، میرا ایک بھائی اور ایک بہن ہے دونوں غیرشادی شدہ ہیں۔

  حاظم بھنگوار نے مزید کہا کہ اللہ پاک حادثے میں جانبحق ہونے والے فوڈ رائیڈر جس کا تعلق ٹھٹھہ سے تھا اسکے درجات بلند کرے، واقعے میں ملوث ملزم کو کڑی سزا دی جائے۔

متعلقہ خبریں