کوہاٹ کے نواحی علاقے شکر درہ روڈ پر نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس موبائل پر فائرنگ کی گئی ہے۔
ڈی پی او کے مطابق دہشت گرد حملے میں ڈی ایس پی اسد محمود سمیت 4 اہلکار شہید ہو گئے، ڈی پی او نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں نے پولیس موبائل کو آگ بھی لگا دی۔
واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ 3 زخمی پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔



















