Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بس کا سفر اب پہلے جیسا نہ رہا، ڈائیوو نے پلاٹینیم بس سروس متعارف کرادی

یہ سروس آرام اور سہولت کا نیا تصور پیش کرنے لگی ہے، ابتدائی طور پر 12 جدید ترین بسیں چلیں گی۔

ڈائیوو پاکستان نے لاہور سے اسلام آباد روٹ پر پلاٹینیم بس سروس کا آغاز کردیا ہے۔

بس کا سفر اب پہلے جیسا نہیں رہا ہے کیونکہ ڈائیوو نے پلاٹینیم بس سروس متعارف کرادی ہے جو لاہور سے اسلام آباد روٹ پر چلے گی۔

یہ سروس آرام اور سہولت کا نیا تصور پیش کرنے لگی ہے، ابتدائی طور پر 12 جدید ترین بسیں اس روٹ پر چلائی گئی ہیں، جنہیں عالمی معیار کی سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔

بس میں سہولیات دیکھ کر ڈرائیورز بھی خوش ہیں جب کہ مسافروں کا کہنا ہے کہ طویل سفر کے باوجود اب تھکن کا احساس کم ہوگیا ہے۔

اس موقع پر ڈائیوو کے جنرل مینجر مارکیٹنگ شہریار حسن نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈائیوو 1998 سے پاکستانیوں کو سفری سہولیات فراہم کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے گذشتہ 28 سالوں میں مسافروں کے لیے آسائش کا سامان پیدا کیا ہے اور آج سے ہم پلاٹینیم سروس کا آغاز کررہے ہیں جوکہ مسافروں کے لیے مزید جدت اور آسائش ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پلاٹینیم بسوں کی سیٹس پہلے سے زیادہ کشادہ اور منفرد مساج فیچرز کی حامل ہیں جو مسافروں کے لیے آرام کا سبب بنے گی۔

واضح رہے کہ ڈائیوو پاکستان ہمیشہ سے اپنے مسافروں کو معیاری اور آرام دہ سفر فراہم کرنے کی کوشش کرتی آئی ہے۔

متعلقہ خبریں