شہر قائد کے کمشنر سید حسن نقوی نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں ہونے والی پرائس چیکنگ کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مجسٹریٹس کی کارروائیاں تسلی بخش رہیں اور مہنگائی کنٹرول کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 6 ہزار 498 کلو گرام اشیائے خوردونوش نیلام کی گئیں جن کی مالیت 21 لاکھ 76 ہزار 123 روپے رہی۔
کمشنر کراچی کے مطابق نیلام کی جانے والی اشیا میں:
4 ہزار 579 کلو گرام پھل شامل تھے جن کی مالیت 11 لاکھ 32 ہزار 293 روپے رہی
ایک ہزار 98 کلو گرام سبزیاں جن کی قیمت 5 لاکھ 9 ہزار 376 روپے بنتی ہے
498 کلو گرام گوشت جس کی مالیت 4 لاکھ 86 ہزار 200 روپے رہی
جبکہ 323 کلو گرام گروسری آئٹمز بھی نیلام کی گئیں جن کی قیمت 48 ہزار 253 روپے رہی
کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ قیمتوں پر قابو پانے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرائس چیکنگ کا عمل مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے اور خلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری رہیں گی۔















