وزیرِاعظم شہباز شریف اپنا دو روزہ دورہ قطر مکمل کر کے اسلام آباد پہنچ گئے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے دورے کے دوران امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی جس میں امیر قطر نے اقتصادی شراکت داری کو اعلیٰ اسٹریٹجک سطح تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ اور اہم علاقائی مسائل پر قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دوحہ میں وزیراعظم کی قطری ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
وزیرِ اعظم نے قطر کے وزیرِ اعظم، نائب وزیرِ اعظم، وزیرِ مملکت برائے بیرونی تجارت اور قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد سے بھی ملاقات کی تھی۔
















