پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے زور دیا کہ پاکستان شروع دن سے اس تنازع کے پُرامن حل کے لیے مذاکرات کی حمایت کرتا آیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کشیدگی میں اضافے سے نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن و استحکام کو بھی خطرات لاحق ہوتے ہیں۔
عاصم افتخار احمد نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کسی بھی ممکنہ حل میں فریقین کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے تحفظ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات اور سفارتی کوششیں ہی دیرپا امن کی ضمانت فراہم کرسکتی ہیں۔















