ایس آئی ایف سی کی معاونت کے باعث پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں۔
دفاعی معاہدے کے بعد دونوں ممالک اقتصادی تعاون کو نئی جہت دینے کے لیے اسٹریٹجک معاہدے کے قریب ہیں۔
سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کے مطابق ہم پاکستان سعودی عرب تعلقات کی پیش رفت دیکھ رہے ہیں تین ماہ قبل مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط ہوئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک ایک اور اسٹریٹجک منصوبے کی تیاری کر رہے ہیں جو پاکستان اور سعودی عرب کی معیشت کے لیے اہم ثابت ہو گا۔
سعودی سفیر کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب نے اقتصادی تعاون کے فریم ورک کے آغاز پر اتفاق کیا تاکہ تجارت اور سرمایہ کاری مضبوط ہوں، اس فریم ورک میں توانائی، صنعت، کان کنی، آئی ٹی، سیاحت، زراعت اور خوراک کی سلامتی جیسے اہم منصوبے شامل ہیں۔
نواف بن سعید المالکی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے پہلے ہی بجلی کے بین الاقوامی کنکشن پروجیکٹ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں پاکستان اور سعودی عرب نے گزشتہ چند برسوں میں 34 یادداشتیں دستخط کیں جن کی مالیت 2.8 ارب ڈالر ہے۔
پاکستان میں دفاعی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ میں ایس آئی ایف سی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

















