Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت 5.6 جب کہ اس کی گہرائی 114 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔

دارالحکومت اسلام آباد، لاہور اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ملک کے مختلف شہروں میں بدھ کی شام زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح کے علاوہ لاہور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

پی ایم ڈی اسلام آباد کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ 25 فروری 2026 کو شام 4 بج کر 12 منٹ پر آیا جب کہ اس کی گہرائی 114 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی۔

پی ایم ڈی اسلام آباد کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا جس کے باعث خیبرپختونخوا اور وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں میں جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اسلام آباد، سوات، پشاور اور چترال کے علاوہ نوشہرہ، مردان اور صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ایبٹ آباد اور اس کے گرد و نواح میں بھی زمین لرزنے سے شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی بڑے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں