Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

صدر مملکت کا سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر خراج تحسین

صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی اور جنوبی سرحدوں پر فتنۂ ہندوستان اور فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ آپریشنز کے دوران 34 دہشت گردوں کی ہلاکت اور اسلحہ و گولہ بارود کی برآمدگی سکیورٹی فورسز کی اعلیٰ پیشہ ورانہ صلاحیت اور مؤثر کارکردگی کا مظہر ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے “عزمِ استحکام” کے وژن کے تحت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھیں اور ملکی سلامتی و عوام کے تحفظ کے لیے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں کوئی کمی نہ آنے دی جائے۔

متعلقہ خبریں