Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

27 فروری: یومِ فیصلہ کن جواب، پاک فضائیہ کی جرات کی داستان

27 فروری صرف ایک معرکہ نہیں بلکہ فضاؤں میں لکھی گئی پاک فضائیہ کی بہادری کی داستان ہے۔

فضاؤں کا محافظ جاگ رہا ہو تو دشمن کے خواب بھی محفوظ نہیں رہتے اور 27 فروری صرف ایک معرکہ نہیں تھا بلکہ یہ ایک فضاؤں میں لکھی گئی پاک فضائیہ کی بہادری کی داستان تھی۔

27 فروری 2019 کو جنوبی ایشیا کی فضاؤں میں وہ لمحہ آیا جب تاریخ نے کروٹ لی۔ پاک فضائیہ نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ہونے والا پائلٹ بعد ازاں بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن ورتھامان نکلا جس کی گرفتاری نے عالمی سطح پر اس واقعے کو غیر معمولی اہمیت دے دی۔

بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے بعد پاک فضائیہ نے نہایت پیشہ ورانہ مہارت، حکمتِ عملی اور برق رفتاری کا مظاہرہ کیا۔

فضائی معرکے میں دشمن کے جنگی طیارے کو نشانہ بناکر یہ واضح پیغام دیا گیا کہ پاکستان کی فضائیں محفوظ ہاتھوں میں ہیں اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

اس آپریشن نے نہ صرف پاک فضائیہ کی جدید صلاحیتوں کو دنیا کے سامنے اجاگر کیا بلکہ قوم کے حوصلے بھی بلند کیے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق یہ کارروائی تکنیکی مہارت، مربوط کمانڈ اینڈ کنٹرول اور فوری ردعمل کی اعلیٰ مثال تھی۔

بعد ازاں پاکستان نے ذمہ دار ریاست کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرفتار پائلٹ کو جذبۂ خیرسگالی کے تحت رہا کردیا جسے عالمی سطح پر سراہا گیا۔

متعلقہ خبریں