Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغانستان کی بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا بھرپور جواب 22 افغان طالبان ہلاک، متعدد چیک پوسٹیں تباہ

سرحدی علاقے میں تعینات فورسز ہائی الرٹ ہیں اور کسی بھی ممکنہ کارروائی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں

پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلا اشتعال کارروائیوں نے ایک بار پھر خطے میں کشیدگی کو بڑھا دیا، تاہم پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے فوری اور مؤثر جواب دیتے ہوئے دشمن کے متعدد چیک پوسٹس تباہ کر دی ہیں، جبکہ 22 افغان طالبان ہلاک کر دیئے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق طالبان رجیم کو چترال، خیبر، مہمند، کرم اور باجوڑ کے سیکٹرز میں بھرپور جواب دیا گیا، جس کے نتیجے میں افغانستان کی جانب بھاری جانی نقصان ہوا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق افغان علاقوں میں کئی پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں، جبکہ سرحدی علاقوں میں دشمن کی نقل و حرکت سخت متاثر ہوئی ہے۔

پاک فوج کے مطابق کارروائی میں ملکی خودمختاری اور سرحدی امن کو ہر صورت یقینی بنایا گیا، اور کسی بھی دراندازی یا حملے کا بھرپور جواب دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

سرحدی علاقے میں تعینات فورسز ہائی الرٹ ہیں اور کسی بھی ممکنہ کارروائی سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دشمن کے نقصانات کو دیکھتے ہوئے پاکستانی فورسز نے سرحدی چوکیوں اور مقامی علاقوں کی حفاظت کو مزید مضبوط کیا ہے، جبکہ مقامی آبادی کو کسی بھی خطرے سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں