Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فضائی برتری برقرار؛ قندھار میں پاک فضائیہ کی پیٹرولنگ کی ویڈیو وائرل

پاک افواج کسی بھی ممکنہ جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں

قندھار کی فضاؤں میں پاکستانی شاہینوں کی پیٹرولنگ کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق قندھار میں حالیہ فضائی کارروائیوں کے بعد پاکستانی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے علاقے میں پٹرولنگ کی، فضائی گشت کے دوران کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور صورتحال کنٹرول میں رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افواج کسی بھی ممکنہ جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور سرحدی علاقوں میں نگرانی کا عمل جاری ہے۔

یاد رہے کہ افغان جارحیت کے جواب میں پاکستان کی جانب سے جاری آپریشن غضب للحق میں افغان طالبان رجیم کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

مزید پڑھیں: آپریشن غضب للحق جاری؛ 133 افغان طالبان ہلاک، 27 پوسٹیں تباہ، 9 پر قبضہ

 اب تک 133 کارندوں کی ہلاکت اور 200 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کابل، پکتیا اور قندھار میں دفاعی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جہاں مزید ہلاکتوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کارروائیوں کے دوران 27 پوسٹیں تباہ جبکہ 9 پر قبضہ بھی کیا گیا۔

اس کے علاوہ دو کور ہیڈکوارٹرز، 3 بریگیڈ ہیڈکوارٹرز، 2 ایمونیشن ڈپو، 1 لاجسٹک بیس، 3 بٹالین ہیڈکوارٹرز اور 2 سیکٹر ہیڈکوارٹرز کو پاک فضائیہ کے طیاروں نے تباہ کر دیا ہے جبکہ 80 سے زائد ٹینکس، آرٹلری گنز اور اے پی سیز تباہ کیے گئے۔