Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری عازمین حج کیلئے خوش خبری

ابتدائی حج پروازیں 18 اپریل سے شروع ہوں گی

حج آپریشن کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل، مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ میں ایک لاکھ 19 ہزار 210 سرکاری عازمین حج کی رہائش گاہوں کا حصول مکمل کر لیا گیا۔

ذرائع مذہبی امور کی جانب سے دعویٰ کیا کہ  رہائش گاہیں گذشتہ سال سے بھی بہتر حاصل کی گئی ہیں، جبکہ مکہ اور مدینہ منورہ کے درمیان  انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کے معاہدات، جبکہ منی عرفات کے خیموں کا حصول بروقت مکمل کر لیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں: حج آپریشنز کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن: وزارتِ مذہبی امور اور آئی ٹی کے درمیان ایم او یو پر دستخط

ذرائع کے مطابق عازمین حج اور خدام الحجاج کی تربیت کے اولین مراحل بھی مکمل کر لیے گئے، جبکہ دوسرا مرحلہ عید الفطر کے فوری بعد شروع کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ابتدائی حج پروازیں 18 اپریل سے شروع ہوں گی۔

متعلقہ خبریں