Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر اور فدیہ صوم 2026 کا نصاب جاری کر دیا

صدقہ فطر ہر صاحب نصاب مسلمان مرد، عورت اور بچے پر واجب ہے

لاہور میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر علامہ راغب حسین نعیمی نے صدقہ فطر اور فدیہ صوم 2026 کے نصاب کا اعلان کر دیا ہے۔

نصاب کے مطابق رواں سال کم از کم صدقہ فطر اور فدیہ صوم 300 روپے فی کس مقرر کیا گیا ہے، جو گندم کے حساب سے ادا کیا جائے گا۔

جبکہ جو کے حساب سے 1100 روپے، کھجور کے حساب سے 1600 روپے، کشمش کے حساب سے 3800 روپے اور منقیٰ کے حساب سے 5400 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔

اسی طرح سرکاری آٹے کے حساب سے کم از کم 200 روپے صدقہ فطر ادا کیا جا سکتا ہے۔

اعلامیے کے مطابق 30 روزوں کے فدیہ صوم کی شرح گندم کے حساب سے 9 ہزار روپے، جو کے حساب سے 33 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

فدیہ صوم کے لیے کھجور کے حساب سے 48 ہزار روپے، کشمش کے حساب سے 1 لاکھ 14 ہزار روپے اور منقیٰ کے حساب سے 1 لاکھ 62 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

جبکہ جان بوجھ کر روزہ توڑنے کا کفارہ 60 روزے رکھنے یا 60 مساکین کو کھانا کھلانے کی صورت میں ادا کیا جائے گا۔

 چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ صدقہ فطر ہر صاحب نصاب مسلمان مرد، عورت اور بچے پر واجب ہے اور صاحب استطاعت افراد اپنی مالی حیثیت کے مطابق زیادہ ادائیگی کریں تاکہ مستحق افراد عید کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں۔