پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جائزہ مذاکرات کا دوسرا دور آج سے، وفد ترکی سے ورچوئل مذاکرات میں شریک ہوگا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق وفد خیبر پختونخوا حکومت کی معاشی کارکردگی کا جائزہ لے گا، اور کے پی کے میں حکومت کے انتظامی امور ڈیجٹلائز کرنے کے حوالے سے بریفنگ ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف وفد کا کراچی میں دوسرا روز، نجی شعبے سے ملاقاتیں جاری
جائزہ مذاکرات کے دوران 173مختلف شعبوں کی سروسز کو ڈیجیٹلائزڈ کرنے اور صوبے کی ٹیکس آمدن پر بات ہو گی، جبکہ رواں سال سے زرعی شعبے پر انکم ٹیکس کی آمدن پر جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ آڈیٹر جنرل آف پاکستان، نیب، سی سی پی میں معلومات کے تبادلے کا سیشن بھی ایجنڈے شامل ہے، جبکہ وفد کی سرکاری اداروں کی خریداری میں پیپرا رولز میں ترامیم پر بھی میٹنگ شیڈول ہے، اس کے علاوہ ایف بی آر کی رواں مالی سال کی ابھی تک کارکردگی پر بھی اجلاس ہوگا۔



















