Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت پاکستان کا 1 ارب ڈالر اے آئی فنڈ، ڈیجیٹل معیشت میں نئے مواقع کی جانب اہم قدم

حکومت پاکستان اور ایس آئی ایف سی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں

حکومت پاکستان اور ایس آئی ایف سی ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں، حکومت کی جانب سے حال ہی میں 1 ارب ڈالر اے آئی فنڈنگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کے وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم جاوید نے وفاقی حکومت کی اے آئی فنڈنگ کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ اس اقدام کے تحت ملک بھر کے اسکولوں میں اے آئی نصاب متعارف کرا کے مضبوط اے آئی ایکو سسٹم قائم کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 2030 تک طلبہ کے لیے 1,000 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس اور 10 لاکھ غیر آئی ٹی افراد کو اے آئی تربیت دی جائے گی، اے آ ئی فنڈ نوجوانوں کے لیے اسٹارٹ اپس، چھوٹے اور درمیانے کاروبار اور مائیکرو انٹرپرائزز کے لیے مواقع پیدا کرے گا۔

تاہم، یہ اقدامات پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے قیام اور نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے، ان کے ذریعے نوجوان تربیت اور مواقع سے فائدہ اٹھا کر ملکی معیشت میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں: انڈس اےآئی ویک ایونٹ ملک کے ٹیکنالوجیکل منظرنامے کو بدل دے گا، وزیراعظم