آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف پاک فوج کی مؤثر کارروائیاں جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے حالیہ کارروائی کے دوران 50 مختلف مقامات پر افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر تباہ کردیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے 3 اور 4 مارچ کی درمیانی شب بھاری ہتھیار وں کا استعمال کرتے ہوئے قلعہ سیف اللہ سمیت چمن، سمبازہ، گھڈوانہ، جانی اور غزنالی سیکٹر پر مؤثر کارروائیاں کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: جذبہ حب الوطنی سے سرشار پاک فوج کے جوانوں نے افغان طالبان کو پسپائی پر مجبور کردیا
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ان مقامات کو سرحد پار سے دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا، جبکہ ان کارروائیوں کے دوران افغان طالبان، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستا ن کو بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاک فوج افغان طالبان کی جارحیت کیخلاف ملکی خود مختاری اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں، جبکہ آپریشن غضب للحق کے تحت کارروائیاں طے شدہ اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہیں گی۔

















